پاکستانی زائرین کی حضرت خواجہ سید معین الدین چشتیؒ کے سالانہ عرس میں شرکت


اجمیر شریف میں حضرت خواجہ سید معین الدین چشتیؒ کے 812 ویں سالانہ عرس مبارک کا انعقاد کیا گیا۔

230 پاکستانی زائرین کے گروپ نے عرس مبارک میں شرکت کی ،ناظم الامور پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی اعزاز خان نے بھی برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ کی درگاہ پر حاضری دی۔

ناظم الامور اعزاز خان نے حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام کی جانب سے مزار پر روایتی چادر چڑھائی،ناظم الامور اور پاکستانی زائرین نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔

ناظم الامور اور پاکستانی زائرین کی درگاہ آمد پر سید بلال چشتی اور انجمن معینیہ فخریہ چشتیہ خدام خواجہ صاحب کے دیگر اراکین نے ان کا استقبال کیا،اس موقع پر ناظم الامور اعزاز خان کی دستار بندی کی گئی۔

ناظم الامور نے مزار کے سجادہ نشین اور مقامی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستانی زائرین کو اس مبارک موقع پر دورہ میں سہولت فراہم کی۔

پاکستانی زائرین 14 سے 21 جنوری 2024ءتک اجمیر شریف کے دورہ پر ہیں،زائرین 1974ءکے مذہبی مقامات کے دوروں سے متعلق انڈیا پاکستان پروٹوکول کے تحت حضرت خواجہ سید معین الدین چشتیؒ کے عرس مبارک میں شرکت کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں