پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پنجاب،خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے آئندہ چندروز کے دوران شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی ملازمین کیلئے سرکاری رہائش مختص کرنے کے قواعد میں ترمیم پر غور

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے کم رہے گا۔

جمعرات کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہے گی۔

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی مقامی پیداوار میں اضافہ ہوگیا

خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقا مات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہاجبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔

پنجاب، بالائی سندھ اورخیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند  کی لپیٹ میں رہے۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی9،سکردومنفی 7، کالام منفی 6، گلگت، گوپس منفی4 ،استور،دیر،پاراچنار اور راولاکوٹ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

عمران خان ، شاہ محمودقریشی ،فواد چودھری، حبا فواد ،پرویز الہٰی اور صنم جاوید الیکشن کیلئے نااہل قرار

دوسری جانب سرگودھا اور گردونواح میں مسلسل 19 روز بعددُھند کا سلسلہ تھمنے کے بعد سورج نکل آیا ۔جس کے بعد سڑکوں اور بازاروں کی رونقیں بحال ہو گئیں ، لوگ دھوپ سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیئے ۔

پاکستان کاایران سے اپنا سفیر واپس بلانےکااعلان

اس سے قبل سردی کی شدت اور گردونواح میں 19روز دُھند کا راج برقرار رہا۔جس کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے تھے۔علاوہ ازیں ملکہ کوہسار میں سیاح برفباری کے منتظر ہیں ۔


متعلقہ خبریں