ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

موسم سرد اور خشک

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے بیشتر علاقو ں میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گر دو نواح، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد راولپنڈی میں صبح کے اوقات میں شدید دھند کا راج رہا جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

بہاولپور،ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ، ڈیرہ غا زی خان، جیکب آباد، حیدرآباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، خیر پور، کشمور اور پڈعیدن میں بھی دھند رہنے کی پیشگوئی ہے۔


متعلقہ خبریں