بجلی بلوں پر گزشتہ تین سالوں میں 1410ارب روپے ٹیکس وصولی کا انکشاف

بجلی کے بل

بجلی کے بلوں پر گزشتہ تین سالوں میں اربوں روپے ٹیکس وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔

بجلی بلوں پر عائد ٹیکسز حکومت کے لیے آمدن کا بڑا ذریعہ بن گئے،گزشتہ تین سال کے دوران اس مد میں 1410ارب روپے ٹیکس وصولی کی گئی۔

دستاویز کے مطابق دو سال میں بجلی بلز پر ٹیکسز وصولی کی شرح دو گنا ہوگئی۔ 2021میں بجلی صارفین سے 345ارب سے زائد ٹیکس وصولیاں کی گئیں۔

مٹی سے بجلی حاصل کرنے والا نیا آلہ دریافت

2022میں اس مد میں 461ارب اور 2023میں 603ارب روپے سے زائد ٹیکسز لیے گئے۔دستاویزات کے مطابق ٹیکس وصولی بجلی کی اصل قیمت کے علاوہ ہے۔

پی ٹی وی فیس کی مد میں 25ارب 70کروڑ،انکم ٹیکس کی مد میں 180ارب سے زائد وصولیاں ہوئیں،صارفین نے اضافی ٹیکس کی مد میں 89ارب 69کروڑ روپے ادا کیے۔


متعلقہ خبریں