سکول،کالجز اور کاروباری مراکز کی بندش سےمتعلق نوٹیفکیشن جعلی ہے،اسلام آباد پولیس

اسلام آباد پولیس

اسلام آباد پولیس کا قانون شکنوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ


اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ سکول،کالجز اور کاروباری مراکز کی بندش سےمتعلق نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آبادمیں سیاسی سرگرمیوں اورموجودہ صورتحال کے باعث سیکیورٹی سخت ہے،شہری کسی بھی غیرمعمولی سرگرمی کی اطلاع پکار15یا آئی سی ٹی ایپ پر دیں۔

جنوری کے آخری دنوں میں مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

یاد رہے اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ای-8 میں موجود بحریہ یونیورسٹی کی جانب سے پیر کو ہونے والے تمام امتحانات سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیے گئے ہیں۔

بحریہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یہ پیغام گزشتہ روز والدین کو بذریعہ ایس ایم ایس بھیجا۔ پیغام میں پیر کوہونے والے تمام امتحانات ملتوی کرنے کے ساتھ اسٹاف کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

پاکستان کی ایران، افغانستان اور روس کے ساتھ اشیا کے بدلے اشیا کی تجارت شروع نہ ہو سکی

ڈائریکٹر ایڈمن بحریہ یونیورسٹی کی طرف سے پیغام میں لکھا گیا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر 22 جنوری کو ای-8 کیمپس میں ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔ امتحانات کی اگلی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بحریہ یونیورسٹی کیمپس کے سیکیورٹی افسران اور ضروری ایڈمن اسٹاف کے علاوہ تمام اسٹاف اور اساتذہ ورک فرام ہوم کریں گے۔

سگریٹ کی ڈبیوں پر جعلی ٹیکس سٹیمپس لگنے کا انکشاف

بحریہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی وجوہات کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ تاہم اس واقعے نے وفاق میں موجود تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سے متعلق تشویش پیدا کردی ہے۔

علاوہ ازیں ملک بھرمیں عام انتخابات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں 8 چھٹیاں ہوں گی۔

فیض حمید نے عدلیہ پر اثرانداز ہونے کے الزام کو مسترد کر دیا

ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے 8 فروری  کو پولنگ ہو گی ،اس موقع پر تعلیمی ادارے 8 دن کے لیے بند ہوں گے۔ 4 فروری کو اتوار، 5 فروری کو کشمیر ڈے جبکہ 6 سے 10 فروری تک عام انتخابات کی چھٹیاں ہوں گی۔

11 فروری کو اتوار ہو گا ، اس طرح 8 چھٹیوں کے بعد 12 فروری کو اسکول ، کالجز اور یونیورسٹیاں دوبارہ کھلیں گی۔


متعلقہ خبریں