مزید 2 امیدوار علیم خان کے حق میں دستبردار

صوبائی نشست

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان کی حمایت میں 2 امیدواروں نے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 149 کے مزید 2 آزاد امیدواروں نے آئی پی پی کے صدر کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔ پی پی 149 سے آزاد امیدوار ڈاکٹر ناصر اور ملک شفیق نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور ملاقات میں انہیں اپنی حمایت کا یقین دلایا۔

صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی پی 149 کا حلقہ میرا پہلا تعارف ہے اور اب اس علاقے کو مزید نکھاریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں الیکشن کمیشن پر کوئی اعتماد نہیں،بیرسٹر سیف

گزشتہ روز استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے پی ٹی آئی امیدواروں سے متعلق دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے الیکشن جیت کر ہمارے ساتھ ہوں گے۔

آئی پی پی کے صدر علیم خان نے دعوی کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے کئی امیدواروں نے آزاد حیثیت سے جیتنے کے بعد استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا وعدہ کیا ہے تاہم علیم خان نے ان امیدواروں کے نام بتانے سے گریز کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے افراد ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں اور کئی پرانے دوست ہیں ان سے تعلق رہا ہے۔

واضح رہے ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہونے ہیں جس کے لیے سیاسی جماعتوں کی مہم جاری ہے۔


متعلقہ خبریں