ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

بارش

محکمہ موسمیات نے بالائی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

چترال، دیر، سوات، کوہاٹ اور مالا کنڈ میں بھی برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی ہے۔

اسلام آباد اور گر دو نواح میں رات کودھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیاہے جبکہ مری اور گلیات میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کردیا، ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ آج سے 28 جنوری تک پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل اگلے کچھ گھنٹوں میں بارش کا آغاز ہونے کا امکان ہے، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں میں بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

مری، گلیات، نتھیا گلی، کالام، مظفر آباد، مالم جبہ سمیت سیاحتی مقامات پر بھی برفباری کی پیشگوئی ہے، بعد ازاں بارشوں کا یہ سلسلہ لاہور، فیصل آباد ، ملتان، بہاول پور، جہلم سمیت پنجاب، پشاور، نوشہرہ، وزیرستان، دیر، ایبٹ آباد سمیت خیبر پختونخوا، بلوجستان اور سندھ کے کچھ علاقوں تک پھیل جائے گا۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں