عاصمہ شیرازی ہم نیوز کے ساتھ منسلک ہو گئیں

عاصمہ شیرازی

سینیئر اینکر پرسن عاصمہ شیرازی ہم نیوز کے ساتھ منسلک ہو گئی ہیں۔

عاصمہ شیرازی 29 جنوری سے ’’فیصلہ آپ کا عاصمہ شیرازی کیساتھ ‘‘پروگرام کرینگی جو ہر پیر سے جمعرات رات 8بجکر 3 منٹ پر نشر کیا جائیگا۔

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کےذخائر میں 24کروڑ30لاکھ ڈالرکا اضافہ

قبل ازیں انہوں نے نجی ٹی وی چینل پر اپنا آخری پروگرام کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ ساڑھے سات سال ناقابل یقین تھے۔ میں انتظامیہ اور اپنے ناظرین کے نہ ختم ہونے والے تعاون پر شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔

عاصمہ شیرازی 1977 میں اسلام آباد میں پیدا ہوئیں،انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس کی تعلیم حاصل کی، انہوں نے ریڈیو پاکستان کے ساتھ ریڈیو پریزینٹر کے طور پربھی کام کیا۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات میں آرمڈ فورسز کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

عاصمہ شیرازی کے پاس صحافت کا بھرپور اور متنوع تجربہ ہے، وہ پاکستان کے کئی معروف نیوز چینلز کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔انہوں نے بڑے قومی اور بین الاقوامی واقعات کا احاطہ کیا ہے، جیسے کہ 2005 کا کشمیر کا زلزلہ، 2006 کی اسرائیل-لبنان جنگ، 2007 میں آنجہانی جنرل پرویز مشرف کی طرف سے نافذ کردہ ہنگامی حالت ۔

نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری ،بابر اعظم کی ترقی

عاصمہ شیرازی پہلی پاکستانی صحافی ہیں جنہوں نے 23 اکتوبر 2014 کو جرات مندانہ اور اخلاقی صحافت کے لیے ممتاز پیٹر میکلر ایوارڈ جیتا ۔ یہ ایوارڈ ہر سال ایک ایسے صحافی کو دیا جاتا ہے جس نے غیر جانبدارانہ رپورٹنگ اور میڈیا کی آزادیوں کو برقرار رکھنے کے لیے زبردست عزم کا مظاہرہ کیا ہو۔

سرگودھا ،چیمہ خاندان الیکشن سے دستبردار

انھیں اپنی صحافتی مہارت اور دیانتداری کے لیے کئی دوسرے ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔عاصمہ شیرازی پارلیمانی امور اور مفاد عامہ پر مشہور ٹاک شوز کی میزبانی بھی کر چکی ہیں۔


متعلقہ خبریں