قومی بچت کی سکیموں کے شرح منافع میں ردوبدل کردیا گیا

National Savings

قومی بچت کی سکیموں کے شرح منافع میں ردوبدل کردیا گیا


قومی بچت کی سکیموں کے شرح منافع میں ردوبدل کر دیا گیا ہے ۔

ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگ کے اعداد و شمار کے مطابق 26جنوری سے قومی بچت کی مختلف سکیموں پر شرح منافع میں ردوبدل کیا گیا ہے ۔

ایزی پیسہ نے پہلی بار آڈیو نکاح نامہ کا فیچر متعارف کرادیا

ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 19بیسز پوائنٹس کی کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 14.4فیصد سے کم کر 14.2فیصد ہو گئی ۔ بہبود سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 16.1فیصد سے کم کر کے 16.08فیصد کر دی گئی ہے۔

پنجاب ،میٹرک سالانہ امتحانات کی حتمی ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی

ریگولر انکم سرٹیفکٹس پر منافع کی شرح میں 12بیسز پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ریگولر انکم سرٹیفکٹس پر منافع کی شرح 15.1فیصد کم کر کے 15فیصد ہو گئی ہے ۔ سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 40بیسز پوائنٹس کی کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد ان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 16.4فیصد کم ہو کر 16فیصد ہو گئی ۔

بہاولپور ضلع کے 15 حلقوں پر صرف ایک خاتون امیدوار انتخابی میدان میں اتریں گی

سیونگ اکائونٹس پر منافع کی شرح 20.50فیصد  اور پنشنرز بینیفٹس اکائونٹس پر منافع کی شرح 16.08فیصد کر دی گئی ہے ۔ شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 46بیسز پوائنٹس کی کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد ان سرٹیفکٹس پر منافع کی شرح 20.8فیصد سے کم ہو کر 20.34فیصد ہو گئی ۔


متعلقہ خبریں