ملتان پولیس نے جاوید ہاشمی کے گھر کا محاصرہ کر لیا

جاوید ہاشمی گھر محاصرہ

پولیس نے ملتان میں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے گھر کا محاصرہ کر لیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے امیدواروں کو آج انتخابی ریلیاں  نکالنے کے احکامات جاری کرنے کے بعد تحریک انصاف کے امیدواروں نے تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں۔

پی ٹی آئی ورکرز کنونشن، جاوید ہاشمی کی رہائشگاہ پر پولیس کا چھاپہ، امیدوار گرفتار

لاہور میں حماد اظہر کے والد کی گرفتاری کے بعد پولیس نے ملتان میں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے گھر کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

اس حوالے سے جاوید ہاشمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا ہے کہ پولیس نے میری رہائشگاہ کا محاصرہ کر لیا ہے۔

دو روز قبل پنجاب پولیس نے جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن کروانے پر مقدمہ درج کرلیا تھا ، جس میں سینئیر سیاستدان کے کے 2 داماد اور 2 نواسوں سمیت 36 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

گھر پر چھاپے سے پہلے شاید پی ٹی آئی ورکرز کنونشن میں نہ جاتا لیکن اب جائوں گا ، جاوید ہاشمی

واضح ر ہے کہ جاوید ہاشمی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 149 پر الیکشن سے دستبردار ہو گئے ہیں انہوں نے پی ٹی آئی کے امیدوار عامر ڈوگر کی حمایت کا اعلان کیا ہے، تاہم ان کے داماد بھی صوبائی نشست پر پی ٹی آئی کی طرف سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں