اڈیالہ جیل پر حملے کی دھمکی ، سکیورٹی ہائی الرٹ

اڈیالہ جیل

اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی


اڈیالہ جیل کو نشانہ بنانے کی دھمکی آمیز کال کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

جیل انتظامیہ کو نامعلوم نمبر سے دھمکی آمیز کال موصول ہوئی، جس میں اگلے تین روز میں جیل پر حملے کی دھمکی دی ہے۔

جیل انتظامیہ کو کال موصول ہونے کے بعد راولپنڈی پولیس کو آگاہ کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ  دھمکی آمیز کال اڈیالہ جیل کے آفیشل نمبر پر کی گئی۔

اڈیالہ جیل میں دورانِ سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی طبیعت ناساز

ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ دھمکی آمیز کال کے بعد جیل کی سکیورٹی کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ جیل کے گرد نواح میں سکیورٹی کو بڑھا کر 8 مقامات پر ناکے قائم کر دیئے گئے ہیں اور ایلیٹ فورس کے 5 سیکشن بھی مسلسل پٹرولنگ پر ہیں۔

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان ، شاہ محمود قریشی ، شیخ رشید ، فواد چودھری اور پرویز الٰہی بھی قید ہیں۔


متعلقہ خبریں