این اے 149:ٹکر کا مقابلہ ، کون کس پر بھاری؟


اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم )پاکستان کی اہم سیاسی شخصیات کی جانب سے انتخابات 2024 میں عوامی ووٹ کے حصول اور دوبارہ منتخب ہونے کیلئے انتخابی مہم پورے جوبن پر ہے۔

تاہم بعض پیچیدگیوں کے باعث تین سابق وزرائے اعظم سمیت کئی بڑی سیاسی شخصیات کا پارلیمانی مستقبل غیر یقینی دکھائی دیتا ہے کیونکہ یہ سب اس سیاسی دنگل کا حصہ نہیں۔

سابق وزرائے اعظم چوہدری شجاعت حسین، عمران خان اور شاہد خاقان عباسی متعدد وجوہات کی بنا پر مقابلے سے باہر ہو گئے ہیں، بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اب بھی سنگین عدالتی مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ جو عملی سیاسی میدان میں اُن کی موجودگی کے لیے بڑی رکاوٹ ثابت ہو رہے ہیں۔

حلقے کا جائزہ :

اگر ہم این اے 149 کا جائزہ لیں تو استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر خان ترین حلقہ این اے 149 لودھراں(ملتان) سے تحریک انصاف کے ملک عامر ڈوگر کے مدمقابل انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ دیگر پارٹیوں سے پیپلز پارٹی رضوان احمد ، ایم کیو ایم پی کے محمد راشد سلیم اور ٹی ایل پی کے زاہد حمید گجر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔

آزاد امیدواروں میں مخدوم محمد جاوید ہاشمی ، محمد اسماعیل ، اعجاز حسین جنجوعہ ، محمد ناہید، عمیر فاروق ، شاہ جہان، مظہر عباس اور جاوید علی شامل ہیں ۔

تجزیہ :

اس کے علاوہ چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی لودھراں کے حلقہ این اے 155 سے بھی الیکشن لڑ رہے ہیں جہاں مسلم لیگ ن کے صدیق بلوچ اُن کے مدمقابل ہیں۔ دونوں حلقوں میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

——- ختم شد ——–

انتباہ: یہ تجزیہ ہم انوسٹی گیشن ٹیم کی معلومات اور تحقیق پر مبنی ہے،اس تجزیے کوکسی بھی زاویے سے حتمی تصور نہ کیا جائے۔


متعلقہ خبریں