آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی ٹکٹوں کی بیلٹنگ کا آغاز ہو گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی ٹکٹوں کی بیلٹنگ کا آغاز ہو گیا، پاک بھارت میچ کی کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 175 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

9جون کو شیڈول پاک بھارت میچ کی پریمیم ٹکٹ 400 ڈالر کی ہوگی، اسٹینڈر پلس ٹکٹ کی قیمت 350 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ایک فین زیادہ سے زیادہ 6 ٹکٹوں کے لئے اپلائی کرسکتاہے،شائقین کو ٹکٹیں بیلٹ کے ذریعے دی جائیں گی۔

پاکستان کرکٹ مایوس کُن صورتحال میں ہے، پی سی بی ریویو اجلاس ڈرامہ تھا، مکی آرتھر

ٹکٹوں کی بیلٹنگ 7 فروری تک جاری رہے گی، ورلڈکپ میچز کی کم سے کم ٹکٹ 6 امریکی ڈالررکھی گئی ہے، 2لاکھ 60 ہزار سے زائد ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی۔

آئی سی سی کے مطابق بیلٹنگ مکمل ہونے کے بعد شائقین کرکٹ کو آگاہ کر دیا جائے گا، بیلٹنگ کے عمل کے بعد ہی مقررہ ٹکٹ کی رقم کی وصول کا لنک بھیجا جائے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی بچ جانے والی ٹکٹیں 22 فروری کو د وبارہ فروخت کے لئے رکھی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں