8 فروری کو موبائل سروس بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وزیر اطلاعات سندھ

8 فروری کو موبائل سروس بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وزیر اطلاعات سندھ

نگران وزیر اطلاعات سندھ احمد شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن والے دن موبائل سروس معطل کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو ملک میں الیکشن ہونے جارہے ہیں، انتخابات سے متعلق کسی کو کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔ وفاق اور صوبائی حکومتیں انتخابات کے لیے تیار ہیں۔

احمد شاہ کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل کے لیے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں، پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اور رینجرز تعینات ہوگی۔ حساس پولنگ اسٹیشنز میں فوج تعینات ہوگی
تمام پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

الیکشن 2024: انتخابی مہم آسمان سے چلانے کا منصوبہ، ایم کیو ایم نے جہاز بُک کروالیا

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک ارب 63 کروڑ سی سی ٹی وی کیمروں کیلئے الگ رکھے ہیں۔ جو الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونگے، سب سے پہلے ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی آر اوز اور آر اوز کو تمام فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔ 5 فروری سے موبلائزیشن شروع ہوجائے گی۔


متعلقہ خبریں