این اے 8 ، پی کے 22 باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ میں انتخابات روکنے کا نوٹیفکیشن جاری

نتائج

 الیکشن کمیشن نے  3 حلقوں میں انتخابات روکنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں حلقوں میں انتخابات امیدواروں کے انتقال کی وجہ سے روکے گئے ہیں۔

جن تین حلقوں میں انتخابات روکنے کا نوٹیفکشن جاری کیا گیا ہے ان میں قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 8 باجوڑ، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 22 باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کو 5سال کیلئے نااہل قرار دیدیا

الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں حلقوں میں انتخابات کا شیڈول بعد میں جاری ہو گا۔  تینوں حلقوں میں امیدوار دوبارہ کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔


متعلقہ خبریں