پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈبل سٹوری انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا

ڈبل سٹوری انڈر پاس

 وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے آج برکت مارکیٹ گارڈن ٹاؤن کے قریب اپنی نوعیت کے پہلے منفرد میگاپراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا اورمیگاپراجیکٹ کا نام رستم زماں دی گریٹ گاما کراسنگ رکھنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ ڈبل سٹوری انڈرپاس پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا انڈر پاس ہوگا۔ قومی ہیرو ورلڈ چیمپئن گاما پہلوان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔ رستم زماں کا نام ہمیں قوت اور ہمت دیتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے26کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کر لی

لیول ون پرانڈر پاس برکت مارکیٹ سے کینال روڈ کی طرف جائیگا۔یہ انڈر پاس700میٹر طویل ہوگا، لیول ٹو انڈرپاس 1.4کلومیٹر طویل ہوگا۔ لیول ٹوانڈر پاس جناح ہسپتال سے برکت مارکیٹ کی طر ف جائیگا۔

بھیکے وال موڑ پر ایک یوٹرن اور کینال روڈ پر بھی ایک یو ٹرن بنایا جائیگا۔ خوشی ہے کہ سی بی ڈی پنجاب کی ٹیم پہلی بار ڈیول(Dual) یعنی کہ ایک ساتھ دو انڈرپاسز بنا رہی ہے۔

اس منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک کے مسائل حل ہونگے۔انہوں نے کہا کہ برکت مارکیٹ، کینال روڈ، جناح ہسپتال اور اقبال ٹاون کی طرف جانے والی ٹریفک مستفید ہوگی۔

نیسپاک کی ٹیم بھی تعریف کی مستحق ہے جنہوں نے ایک خوبصورت ڈیزائن تیار کیا ہے۔اگرچہ اس منصوبے کی مدت تکمیل 6ماہ رکھی گئی ہے لیکن امید ہے یہ منصوبہ وقت سے قبل مکمل ہو گا۔

چاہتا ہوں کہ یہ منصوبہ تین سے چار ماہ کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام اس بڑے منصوبے کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں۔انہوں نے کہاکہ اس منصوبے سے ٹریفک کی روانی میں حائل روکاوٹیں دور ہونے سے ایندھن اور وقت کی بچت ہوگی۔

انتخابات کے بعدآصف زرداری صد رکیلئے پیپلزپارٹی کے امیدوارہوں گے،بلاول بھٹو

رستم زماں دی گریٹ گاما پہلوان کے ناصر بھولو نے وزیر اعلی محسن نقوی کو پنجاب کی روایتی پگ پہنائی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی عمران امین نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے رستم زمان گاما پہلوان انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعدخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے علاقے میں ٹریفک کی روانی کا بہت بڑا مسئلہ تھا۔ سی بی ڈی کا کانسپٹ ہے کہ سی بی ڈی نے اپنے علاقے میں ترقیاتی کام کرنا ہے،اس سے ملحقہ راستے بھی تاکہ لوگوں کے لیے سی بی ڈی پہنچنا اتنا ہی آسان ہو جتنا کسی بھی شہر کے علاقے میں پہنچنا۔

سی بی ڈی نے مین بلیووارڈپردو انڈر پاسز بنائے۔ سی بی ڈی نے گھوڑا چوک والا فلائی اوور اور گھوڑا چوک اوروالٹن روڈ پراجیکٹ پر کام کیا۔سی بی ڈی چیل چوک پر کام کررہی ہے۔

الیکشن کمیشن نے ووٹرز اور عملے پر بڑی پابندی لگا دی

سی بی ڈی نے پاکستان کا پہلا ڈبل سٹوری انڈر پاس پر کام شرو ع کردیا ہے۔پاکستان کے پہلے ڈبل سٹوری انڈر پاس کا نام رستم زمان گاماپہلوان انڈر پاس رکھا ہے،یہ نام طاقت کا پیغام دیتا ہے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بتایا کہ رستم زمان ڈبل سٹوری انڈر پاس کی اوپر والی لین 700میٹر اورنچلی لین1.4کلو میٹر طویل ہوگی۔ بھیکے والا موڑ اورکینال کی ٹریفک کی بلاتعطل روانی کیلئے 2یوٹرنزبنائے جارہے ہیں،اسے ٹریفک کے سنگلز کا ایشوز ختم ہوجائے گا۔نیسپاک نے رستم زمان گاماپہلوان انڈر پاس کا بہترین ڈیزائن بنایا ہے۔

منسٹر ہاؤسنگ،سیکرٹری ہاؤسنگ،سی بی ڈی اوردیگر ٹیمز دن رات کام کررہے ہیں۔ تمام جاری پراجیکٹس اعلی معیار کے ساتھ مکمل کیے جائیں گے۔ رستم زمان گاما پہلوان انڈر پاس کو مکمل کرنے کیلئے 6 ماہ کا وقت مقرر کیاگیا ہے،لیکن امید ہے کہ یہ 6ماہ سے پہلے مکمل کرلے گی۔

 


متعلقہ خبریں