الیکشن 2024: نواز اور شہباز شریف شیر کے بجائے عُقاب پر مُہر لگائیں گے

الیکشن 2024: نواز اور شہباز شریف شیر کے بجائے عُقاب پر مُہر لگائیں گے

سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شہباز شریف عام انتخابات 2024 میں مسلم لیگ ن کے انتخابی نشان ‘شیر’ کے بجائے ‘عقاب’ پر مہر لگائیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف موجودہ الیکشنز میں قومی اسمبلی کا ووٹ اپنی پارٹی کو نہیں دے سکیں گے۔ دونوں رہنماؤں کا ووٹ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے عون چوہدری کے نام ہوگا۔

نواز اور شہباز شریف کا ووٹ این اے 128 لاہور میں رجسٹرڈ ہے۔ اس حلقے سے کوئی لیگی امیدوار قومی اسمبلی کا انتخاب نہیں لڑ رہا کیونکہ ن لیگ نے یہاں سے آئی پی پی کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔

شیر افضل مروت کا الیکشن سے قبل نواز شریف کو مباحثے کا چیلنج

شہباز شریف کے صاحبزادے اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی شیر پر مہر لگانے سے محروم رہیں گے۔ حمزہ شہباز کا ووٹ بھی این اے 128 میں رجسٹرڈ ہے اور یہ ووٹ بھی عون چوہدری کو جائے گا۔

خیال رہے کہ نواز شریف خود قومی اسمبلی کی نشستوں این اے 15 مانسہرہ، این اے 130 لاہور اور شہباز شریف این اے 123 لاہور، این اے 132 قصور سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں