ہری پور، عمر ایوب اور اکبر ایوب کے انتخابی نشان والے بینرز تبدیل

عمر ایوب

ہری پور، عمر ایوب اور اکبر ایوب کے انتخابی نشان والے بینرز تبدیل،میز کے نشان والے پوسٹرز اور بینرز آویزاں کر دیئے۔

ہری پور، الیکشن سے ایک روز قبل نامعلوم افراد نے این اے 18 سے عمر ایوب خان کا انتخابی نشان لیپ ٹاپ تبدیل کر کے میز کے نشان والے پوسٹرز اور بینرز آویزاں کردیے۔

مخالفین نے یہ حربہ پی کے 46 میں بھی آزمایا جہاں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اکبر ایوب خان کا انتخابی نشان فاختہ والے بینر تبدیل کرکے تھرماس کے بینرز اور پوسٹرز آویزاں کردیے۔

این اے 47 اسلام آباد میں مضبوط امیدواروں کے درمیان بڑا مقابلہ

شہر بھر میں غلط بینرز، پوسٹرز آویزاں کر نے کی اطلاع پر دونوں امیدوارعمر ایوب خان اور اکبر ایوب خان کے حمایتیوں نے غلط انتخابی نشان والے پوسٹرز اور بینرز اتارنے شروع کردیے، بینرز شہر کے مشہور چوکوں اور بائی پاس پر آویزاں کیے گئے۔

علاوہ ازیں دونوں امیدواروں نے مخالفین کی اس حرکت پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے بینزز اور پوسٹرز آویزاں کرنے والوں کی تلاش شروع کردی تاحال واقعہ میں ملوث کسی بھی شخص کا نام سامنے نہیں آیا۔


متعلقہ خبریں