عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے ووٹ کاسٹ کر دیا

عمران خان ووٹ

پنجاب کی جیلوں میں 65 ہزار قیدیوں میں سے صرف ڈیڑھ ہزار نے عام انتخابات کے لیے حق رائے دہی استعمال کر لیا۔ ووٹ کاسٹ کرنے والوں میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی بھی شامل ہیں۔

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کے مطابق عام انتخابات 2024ء کے سلسلے میں صوبے کی 43 جیلوں میں قید 65 ہزار سے زائد قیدیوں میں سے صرف ڈیڑھ ہزارقیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنا حق راہے دہی استعمال کیا۔

عمران خان اور شاہ محمود سمیت اڈیالہ جیل کے 145 قیدیوں کی ووٹ ڈالنے کی درخواست

الیکشن کمیشن کی جانب سے قیدیوں کا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط لکھا گیا تھا۔ پنجاب کی جیلوں میں صرف ڈیڑھ ہزار قیدیوں کے کوائف پورے ہوئے جنہوں نے ووٹ کا حق استعمال کیا۔

آئی جی  جیل خانہ جات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ نے کیمروں کی نگرانی میں ووٹ کا عمل مکمل کروا کرپوسٹل بیلٹ پیپرز بھجوا دیئے۔ جس کا رزلٹ الیکشن کمیشن جاری کرے گا۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں