موبائل ، انٹرنیٹ سروس کی معطلی ، الیکشن کمیشن کے کمپلینٹ سیل کو شکایات کی وصولی بھی بند

الیکشن کمیشن

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کرلیا


موبائل اور انٹرنیٹ سروسزکی معطلی کے باعث الیکشن کمیشن کے کمپلینٹ سیل کو شکایات کی وصولی بھی بند ہو گئی۔

ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے تاہم انٹرنیٹ کی بندش کے باعث الیکشن کمیشن کے کمپلینٹ سیل کو شکایات درج کرانے والے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

انٹرنیٹ چلے یا نہ چلے ، ای ایم ایس چلتا رہے گا ، الیکشن کمیشن

دوسری جانب ترجمان ای سی پی کنٹرول روم ہارون شنواری کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ، موبائل فون سروس کی بندش کے باعث شکایات نہیں مل رہیں، کنٹرول روم میں اب تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تاہم ملک بھر میں پولنگ پرامن انداز میں جاری ہے۔

واضح رہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر نگران حکومت نے ملک بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر بند کر دی ہے۔

 


متعلقہ خبریں