قومی اسمبلی کے229حلقوں کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج جاری

راج

عام انتخابات 2024: قومی اسمبلی کے229حلقوں کے غیر حتمی نتائج جاری کردیے گئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے غیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے 229 حلقوں میں سے اب تک آزاد امیدوار 93 سیٹوں پر کامیابی کے بعد پہلے نمبر ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن 64 سیٹیں جیت کر دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی 53 حلقوں پر کامیاب ہو سکی ہے۔

2018ء کے مقابلے میں موجودہ الیکشن کے نتائج کا اعلان بہت زیادہ مشکوک ہے،محمد زبیر

نتائج کے مطابق دیگر جماعتیں ایم کیو ایم 11 سیٹیں، پاکستان مسلم لیگ ق 3، استحکام پاکستان پارٹی اور جے یو آئی ف 2، 2 حلقوں پر کامیابی حاصل کرسکیں ہیں۔

اس کے علاوہ بی این پی  اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی اب تک صرف ایک سیٹ پر کامیاب ہو سکیں ہیں۔


متعلقہ خبریں