ملکی تاریخ کی بڑی ڈکیتی ہوئی ، بانی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑنے والوں کا یہی حال ہو گا ، شیر افضل مروت

پولیس نے میرے گھر چھاپہ مارکر اہلخانہ کو باہر نکالا، لیپ ٹاپ بھی ضبط کرلیا، شیر افضل

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ جو بھی بانی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑے گا ان کا یہی حال ہو گا۔

پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں بڑی ڈکیتی ہوئی، عدالت جانا ہمارا قانونی اور احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے۔

شیر افضل مروت کا خیبر پختونخواہ کے اعلیٰ پولیس افسران کو جیل بھیجنے کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے کراچی میں پی ٹی آئی کی سیٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا ، اپنی دیگر نشستیں واپس حاصل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی پر عدم اعتماد نہیں، سارے امیدوار پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں ، جنہوں نے ہمیں چھوڑنا تھا وہ چھوڑ چکے ہیں۔

ہماری جیت کو ہار میں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے، شیر افضل مروت

شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت حکومت سازی پر مشاورت کریں گے۔


متعلقہ خبریں