خیبرپختونخوا : مخصوص نشستوں پر کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل


پشاور: خیبرپختونخوا میں خواتین اوراقلیتوں کی مخصوص نشستوں پرامیدواران کے انتخابی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے مطابق قومی اسمبلی کے لیے 22 امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین کی نشستوں پر 37 امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہوئی۔

الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا نے اقلیتی نشستوں پر 19 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی ۔

خیبرپختونخوا کے الیکشن کمیشن کے مطابق تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں