الیکشن کمیشن انتخابات پر سمجھوتہ نہ کرے، فواد چوہدری

ماؤں بہنوں میں پھیلتا شعور مولانا فضل الرحمٰن کو قبول نہیں، فواد چوہدری | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کے انعقاد پر کوئی سمجھوتہ نہ کرے۔

تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کا بنیادی آئینی فریضہ ہے اور انتخابات کو ملک میں عدم استحکام کا وسیلہ بنانے والوں سے نمٹنا بھی الیکشن کمیشن ہی کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی شفافیت پرتنقیدی آوازوں کا تجزیہ کرے، نون لیگ اور کچھ جماعتیں شکست سامنے دیکھ  کر دھاندلی کا بیانیہ تراش رہی ہیں کیونکہ مسلم لیگ نون کے لیے پہلی بار مرضی کا ایمپائر نہیں آیا۔

رہنما تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو متوجہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قوم کو بتائے انتخابات میں عدم شفافیت اور غیر منصفانہ ماحول کے دعویدار کس حد تک سچے ہیں، انتخابات کے انعقاد سے قبل ہر قسم کے جائز تحفظات کا خاتمہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن صورتحال کی سنگینی کا احساس کرے اور فوراً حقیقی منظر نامہ قوم کے سامنے پیش کرے۔


متعلقہ خبریں