سپریم کورٹ آج کئی امیدواروں کے مقدر کا فیصلہ کرے گی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سپریم کورٹ پاکستان میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہوگی، دو رکنی بینچ  بدھ  کے روز ایمپلائیز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن ( ای او بی آئی ) کرپشن کیس کی سماعت کرے گا جب کہ  انتخابی نشستوں کے حوالے سے بھی مقدمات کی سماعت ہو گی۔

قومی اسمبلی کی نشست این اے 125 سے ملک راحیل وسیم کی اپیل پر سماعت ہوگی جب کہ پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 90 بھکر سے شہزاد نیازی کی اپیل پر بھی سماعت آج ہی کی جائے گی، شہزاد نیازی سرکاری اسپتال کے ملازم ہیں اور قانون کے مطابق سرکاری ملازم انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا، انہیں الیکشن ٹربیونل نے سرکاری ملازم ہونے کی وجہ سے انتخابات کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 23 چکوال سے شفقت علی جاوید اور سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 16 قمبر شہداد کوٹ سے محمد علی ہکڑو کی اپیل پر بھی سماعت کی جائے گی، محمد علی ہکڑو پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنا ایک بھی بینک اکاؤنٹ ظاہر نہیں کیا جبکہ قانون کے مطابق اثاثے چھپانا ایک جرم ہے جس کا مرتکب انتخابات کے لیے نااہل ہو سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں