کوئٹہ: بلوچستان میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے چار مزدور پھنس کررہ گئے ہیں۔
کان کنوں کو نکالنے کے لیے گزشتہ نو گھنٹوں نے امدادی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
کان بیٹھنے کا واقعہ بلوچستان کے علاقے دکی میں پیش آیا جہاں اطلاعات کے مطابق اچانک مٹی کا تودہ کان پر آگرا۔
امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور کارکنوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔
مئی میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 17 مزدور جاں بحق ہو گئے تھے۔ اپریل میں بھی کان بیٹھنے کے واقعے میں ایک مزدور جاں بحق ہوا تھا۔