بلوچستان اسمبلی میں’باپ‘ سب سے آگے


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) اب تک 13 نشستوں کے ساتھ  سرفہرست ہے۔

صوبائی الیکشن کمشن نے بلوچستان اسمبلی کے 61 میں سے 45 حلقوں کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جس کےمطابق بلوچ نیشنل پارٹی(بی این پی) اب تک پانچ سیٹیں حاصل کر سکی ہے۔

اسمبلی کی پانچ نشستوں پر آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں جب کہ باقی حلقوں سے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

بلوچستان اسمبلی میں نشستوں کی کل تعداد 65  ہے جن میں سے 51 جنرل نشستیں ہیں۔ اسمبلی کی گیارہ نشستیں خواتین کے لیے اور تین نشستیں غیرمسلموں کے لیے مختص ہیں۔

صوبہ بلوچستان میں 42 لاکھ  99 ہزار سے زائد رائے دہندگان (ووٹرز) ہیں جن میں  24 لاکھ  مرد اور 18 لاکھ خواتین شامل ہیں۔

بلوچستان اسمبلی کی نشستوں کے لیے پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلز پارٹی، ایم ایم اے، جمہوری وطن پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی سمیت دیگر کئی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے انتخابی میدان لگایا۔


متعلقہ خبریں