نون لیگ کے نو منتخب رکن اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج


سرگودھا: مسلم لیگ نون کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی ذوالفقار بھٹی  کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

سرگودھا میں ریٹرننگ افسر(آر او) نے الزام لگایا کہ سرگودھا سے نومنتخب رکن اسمبلی ذوالفقار بھٹی اپنے کارکنوں کو انتخابی نتیجہ نہ ملنے کا کہہ کر مشتعل کرتے رہے، بعد ازاں انہوں نے آر او پر تشدد بھی کیا۔

ریٹرننگ افسر نے ذوالفقار بھٹی کی گرفتاری کے لیے پولیس کو مراسلہ بھی ارسال کردیا ہے جب کہ ڈی پی او سرگودھا کی جانب سے بھی ان کی گرفتاری کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ریٹرننگ افسر نے اپنے مقدمے میں ذوالفقار بھٹی کے 120 ساتھیوں کو بھی نامزد کیا ہے، پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 50 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذوالفقار بھٹی کی جانب سے آر او کو زدوکوب کرنے اور تشدد کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے واقعے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔


متعلقہ خبریں