عمران خان اپنے وعدے پورے کریں گے، سابقہ کرکٹرز

عمران خان کا وزیراعظم بننا خوشی کی بات ہے، انضمام الحق، مشتاق احمد|humnews.pk

اسلام آباد: سابق کرکٹر انضمام الحق اور مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وزیراعظم بننا سب کے لیے خوشی کا باعث ہے۔

بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو کہا وہ ضرور کر کے دکھائیں گے۔ پوری قوم عمران خان کی کامیابی کے کے لیے دعا گو ہے، اللہ انہیں اپنے مقصد میں ضرور کامیاب کرے گا۔

دونوں سابق کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جیت کرکٹ کے تمام کھلاڑیوں کے لیے لمحہ مسرت ہے، اس پر انہیں دلی خوشی ہوئی اور وہ عمران خان کو مبارکباد دینے آئے تھے۔

اس موقع پر مشتاق احمد نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے لیے 22 سال محنت کی جس کا پھل آج ملا ہے۔

اس سے قبل بھی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو قومی کرکٹرز کی جانب سے مختلف پیغامات میں مبارک دی جاتی رہی ہے اور ملکی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی طرف سے عمران خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں