اسلام آباد: سندھ کے علاقے تھرپارکرمیں قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں میں ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت دیگر بڑے شہروں سے زیادہ رہا۔
’ہم نیوز‘ کے مطابق سب سے زیادہ 70 سے 91 فیصد ٹرن آؤٹ قومی اسمبلی کے حلقہ 222 تھرپارکر میں رہا جہاں سے پیپلز پارٹی کے مہیش کمارملانی نے کامیابی حاصل کی ہے۔
دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ٹرن آوٹ (68۔68 فیصد ) این اے 221 تھرپارکر میں رہا، اس حلقے سے بھی پیپلز پارٹی کے نور محمد شاہ جیلانی نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔
ملک میں سب سے زیادہ ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد ووٹ این اے 17 ہری پور سے پی ٹی آئی کے عمرایوب خان نے حاصل کیے جب کہ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ایک لاکھ 63 ہزار سے زائد پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے این اے 95 میانوالی سے حاصل کیے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ 49 شمالی وزیرستان میں ٹرن آؤٹ 01۔15 فیصد رہا، این اے 49 سے ایم ایم اے سے تعلق رکھنے والے مولانا جمال دین 7 ہزار 794 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔