اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد عمر گھوڑے سے گر کر زخمی ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اسلام آباد کے نواحی گاوں بڈانہ میں اتوار کے روز پیش آیا جہاں مقامی کارکنوں کی جانب سے انتخابات میں کامیابی پر اسد عمر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔
مقامی روایت کے مطابق اسد عمر کو گھوڑے پر بٹھایا جا رہا تھا لیکن وہ اپنا توازن قائم نہ رکھ سکے اور گھوڑے سے گر پڑے۔
کارکنوں نے انہیں فوری طور پر گولڑہ موڑ کے قریب واقع قائدِ اعظم اسپتال منتقل کیا جہاں ان کا سی ٹی اسکین کیا گیا، اسپتال کے عملے کے مطابق اسد عمر کے سراور کمر پر چوٹیں آئی ہیں، اسد عمر اس سے قبل بھی کمر کی تکلیف میں مبلتلا ہیں۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اسد عمر کو کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔