پاکستان کا فضائی دفاعی نظام مضبوط ہاتھوں میں ہے، نگراں وزیر اعظم

نگراں وزیر اعظم کا پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ|HUMNEWS.PK

کامرہ: نگراں وزیراعظم جسٹس ناصر الملک نے کہا ہے کہ پاکستان کا فضائی دفاعی نظام مضبوط ہاتھوں میں ہے جبکہ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور فرائض کی تندہی سے ادائیگی قابل ستائش ہے۔

کامرہ میں پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلکس (پی اے سی) کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ پی اے سی کامرہ کے مختلف منصوبے قابل تعریف ہیں کیونکہ ان کی بدولت پاکستان ایک جدید  لڑاکا  طیارہ بنانے کی اہلیت حاصل  کر چکا ہے۔

نگراں وزیراعظم کی آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان اور چئیر مین پی اے سی کامرہ ائیر مارشل احمرشہزاد  نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر انہیں پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلکس کامرہ کے مختلف منصوبوں خصوصاً ملٹی رول  لڑاکا طیارے جے ایف 17  تھنڈر کی ملکی سطح پر پیداوار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بعد ازاں نگراں وزیراعظم نے پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلکس کامرہ کی مختلف فیکٹریزکا دورہ کیا۔


متعلقہ خبریں