نو منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب

ہمیں کیوں بیرونی دورے نہیں کراتے؟ اپوزیشن اور حکومتی اتحادی نالاں

فوٹو: فائل


اسلام آباد: صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین نے نو منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 13 اگست 2018 بروز پیر صبح دس  بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس نگراں وزیراعظم جسٹس (ریٹائرڈ) ناصرالملک کے مشورے پر طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔

قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں اراکین کے حلف لینے کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا اور اس کے بعد قائد ایوان کا انتخاب عمل میں آئے گا۔

آئین پاکستان کے آرٹیکل 91 کی شق دو میں کہا گیا ہے کہ پولنگ کے دن کے بعد 21 ویں روز قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا لیکن اگر صدر مملکت چاہیں تو وہ اس سے پہلے بھی اجلاس طلب سکتے ہیں۔

نگراں وفاقی وزیراطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے اس سے قبل کہا تھا کہ آئین پاکستان کے مطابق 15 اگست تک ہر صورت قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا ہو گا لیکن یہ اجلاس 13 یا 14 اگست کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں