تحریک انصاف کے وفدکی ایاز صادق سے ملاقات


اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ وہ بطور اسپیکر پہلے اجلاس کی کارروائی قواعد و ضوابط کے مطابق چلائیں گے۔

اس امر کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے وفد سے گفتگو میں کیا جس نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور نومنتخب رکن قومی اسمبلی  پرویز خٹک کی سربراہی میں ان سے ملاقات کی، وفد میں اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے پی ٹی آئی کے امیدوار اسد قیصر اور شفقت محمود  بھی شامل تھے۔

ملاقات میں قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس سمیت نئے اسپیکر کے انتخاب سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسد قیصر نے ایاز صادق سے پارلیمانی امور، اسپیکر کے انتخاب اور وزیراعظم کے انتخاب کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے نئے اسپیکر کے انتخاب سے قبل ہی پارلیمنٹ لاجز میں نئی الاٹمنٹس پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔

ایاز صادق سے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری اور سینیٹر عطا الرحمان نے بھی ملاقات کی جس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب اور حلف برداری سے متعلق بات چیت کی گئی۔


متعلقہ خبریں