نون لیگ نے اپنی شکست خود تسلیم کی، محمود الرشید


لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں کا انتخاب کرکے خود اپنی شکست تسلیم کر لی ﺗﮭﯽ۔

رکن پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ پیپلزپارٹی اپوزیشن اتحاد سے خود کو الگ کر لے گی اور پھر وہی ہوا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پنجاب سے متعلق جو فیصلہ کریں گے  وہی بہتر ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے خود کو وزیراعلیٰ بنانے کے لیے نہیں بلکہ عمران خان کو وزیراعظم بنانے کے لیے جدوجہد کی  ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں نئے پاکستان کے لیے جدوجہد کرنے والوں کے ساتھ  کھڑا ہوں۔

محمود الرشید نے کہا کہ تحریک انصاف پنجاب میں اپوزیشن کا مقابلہ عوامی خدمت سے کرے گی اور پنجاب کے وسائل انسانوں، اسپتالوں اور تعلیمی اداروں پر خرچ کریں گے۔

رہنما تحریک انصاف نے دعویٰ کیا کہ عمران حکومت کے 100 دن نواز شریف اور آصف زرداری کے دور سے بہتر ثابت ہوں گے۔


متعلقہ خبریں