چلی میں بم کی اطلاع ملنے پر نو جہاز گراؤنڈ

چلی میں بم کی اطلاع ملنے پر نو جہاز گراؤنڈ | urduhumnews.wpengine.com

سانٹیاگو: چلی میں سول ایوی ایشن حکام کی جانب سے بم کی وارننگ جارنے کرنے کے بعد نو مسافر طیاروں کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے جب کہ چار طیاروں کو ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی ہے۔

گراؤنڈ کیے گئے طیاروں میں دو لیٹام ائیر لائن، تین اسکائی ائیر لائن کی ملکیت ہیں جب کہ چار طیاروں کی ایمرجنسی لینڈنگ بھی کرائی گئی ہے۔

اسکائی ایئر لائن کی ایک فلائٹ 162 کو دارالحکومت سنٹیاگو سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد واپس ایئرپورٹ پر بلا لیا گیا جب کہ پیرو سے چلی آنے والی لیٹام ائیرلائن کی پرواز 2369 کو پیرو کے جنوبی شہرپیسکو میں لینڈ کرایا گیا تھا۔

ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) آف سول ایوایشن نے بتایا کہ بم کی گیارہ تھریٹس موصول ہوئی تھیں جس کے بعد حفاظتی طور پر طیاروں کو گراؤنڈ کرایا گیا۔

دریں اثنا سول ایوی ایشن حکام کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے اور کسی قسم کا دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔

چلی کے ڈی جی سول ایوی ایشن نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ بم اطلاع کے لیے آنے والی تمام ٹیلی فون کالز کی شناخت کی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں