امریکی وزیرخارجہ کی عمران خان کو فون پر مبارکباد

امریکی وزیرخارجہ کی عمران خان کو فون پر مبارکباد

اسلام آباد: امریکی وزیرخارجہ مارک پومپیو نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو فون کر کے انہیں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ  دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عمران خان کی کوششوں پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے مائیک پومپیو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امریکہ کے ساتھ باہمی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا، انہوں نے خطے میں قیام امن اور استحکام کو دونوں ممالک کے لیے ضروری قرار دیا۔

دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں قیام امن کو پہلی ترجیح دینے پر اتفاق کیا۔


متعلقہ خبریں