افغانستان نے آئرلینڈ کو 29 رنز سے ہرا دیا

افغانستان نے آئرلینڈ کو 29 رنز سے ہرا دیا | urduhumnews.wpengine.com

بیل فاسٹ: تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے مقابلے میں افغانستان نے آئرلینڈ کو29 رنز سے ہرا کر سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔

افغانستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔ مہمان ٹیم کی جانب سے گل بدین نائب نے 64  اور شاہدی نے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

آئرلینڈ کے بالر ٹم مورٹگ نے 31 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بیٹنگ شروع کی تو مقررہ ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی پوری ٹیم 198 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

میزبان ٹیم کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے اینڈی بل برنی 55  اور گیری ولسن 38 اسکور کے ساتھ نمایاں کھلاڑی رہے۔

سیریز کا دوسرا میچ بدھ کو بیل فاسٹ میں کھیلا جائے گا۔

گزشتہ برس دسمبر میں  ہونے والی تین میچوں کی سیریز میں آئرلینڈ نے اففانستان کو دو ایک 1-2 سے ہرایا تھا۔


متعلقہ خبریں