کراچی: چند روز قبل اغوا ہونے والی بچی مل گئی


کراچی: شہر قائد میں تھانہ برگیڈ کے علاقے سے اغوا ہونے والی سات سالہ بشریٰ مل گئی ہے۔

اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس(اے ایس پی) کاشف کے مطابق ملزمان بشریٰ کو پریڈی تھانے کی حدود جہانگیر پارک کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے، بچی کو بحفاظت گھر پہنچا دیا گیا ہے۔

اے ایس پی نے بتایا کہ بچی کو دو مرد اورایک خاتون والد کے ٹھیلے کے قریب چھوڑ کر گئے۔ ملزموں کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں، اس حوالے سے کچھ کامیابیاں بھی ملی ہیں اور امید ہے بہت جلد کیس حل ہو جائے گا۔

اے ایس پی نے بتایا کہ بچی ابھی بہت ڈری ہوئی ہے اور کچھ بتانے کے قابل نہیں، بظاہر اس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی نہیں ہیں لیکن کیس کو ہر زاویے سے دیکھا جا رہا ہے۔ بشریٰ یکم ستمبر کو اسکول جاتے ہوئے غائب ہو گئی تھی۔

حالیہ دنوں میں کراچی میں بچوں کے اغوا میں اضافہ ہو گیا ہے اور اس قسم کی وارداتیں بڑھتی جارہی ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پایا جتا ہے۔


متعلقہ خبریں