شمالی کوریا سے مذاکرات پر امریکہ کا یو ٹرن

شمالی کوریا سے مذاکرات پر امریکہ کا یو ٹرن | urduhumnews.wpengine.com

واشنگٹن: امریکہ نے شمالی کوریا سے مذاکرات یو ٹرن  لے لیا، سیکٹری خارجہ مائیک پومپیونے اعلان کیا کہ امریکہ شمالی کوریا سے فوری مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

امریکہ کے سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کو 2021 تک کیمیائی ہتھیاروں کا مکمل خاتمہ کرنا ہو گا۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکہ شمالی کوریا سے تعلقات میں بہتری کے لئے فوری طور پر مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہے۔  مائیک پومپیو کے مطابق ان کی دعوت پر شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو اگلے ہفتے امریکہ کا دورہ  کریں گے۔

گزشتہ روز شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے سربراہوں نے ایک معاہدے پر دستخط کیا تھا جس کے تحت شمالی کوریا نے اپنے کیمیائی ہتھیاروں کی سائٹ کو تباہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

معاہدہ کے تحت دونوں ممالک میں اتفاق ہوا کہ کوریائی خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنایا جائے۔ عسکری سطح پر طے پانے والے معاہدہ کے تحت مشترکہ سرحد پر فوجی مشقیں روکنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

معاہدہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شمالی کوریا کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سربراہی ملاقات سے خطے امن اور خوشحالی آئے گی جب کہ فوجی معاہدہ سے جوہری ہتھیاروں کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔

دونوں ملکوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا تھا کہ ٹوکیو میں 2020 میں ہونے والے اولمپکس میں مشترکہ ٹیم شرکت کرے گی۔ 


متعلقہ خبریں