این ایچ اے کی تحقیقات ایف آئی اے کے حوالے


اسلام آباد: وزیراعظم کے وزیر برائے اسٹیٹ کمیونیکشن مراد سعید نے کہا ہے کہ روٹ کلچر ختم کر دیا گیا ہے، پاکستان کو تکلیف دیکر روٹ نہیں لگانے دیں گے۔

مراد سعید نے نیشنل ہاؤسنگ اتھارٹی کی گاڑیوں کی نیلامی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیلامی کے لیے پیش کی گئی گاڑیوں کے تیل اور مرمت پر تین کروڑ روپے خرچ ہو رہے تھے جب کہ ایک ایک وزیر اور خاندان کو گاڑیاں دینے کا کلچر بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ این ایچ اے ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات کے لیے معاملہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیا ہے نیلامی میں موجود گاڑیوں کے علاوہ اگر کوئی گاڑی اضافی نکل آئی تو ایکشن ہوگا اور نیلامی دوبارہ ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ سال 2003 میں ہاؤسنگ سوسائٹی کا اعلان ہوا لیکن 600 کنال کی زمین تاحال منتقل نہیں ہوئی۔ مراد سعید نے بتایا کہ پہلے دن پانچ بڑے منصوبوں کی تحقیقات کے لیے معاملوں پر تحقیقات کا حکم دیا جا چکا ہے۔

وزیر برائے اسٹیٹ کمیونیکشن کا کہنا تھا قومی احتساب بیورو (نیب)، فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) یہ سب سابق وزیراعظم کی وجہ سے خراب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا ایک معاون خصوصی صرف کرپشن پر تحقیقات کر رہا ہے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے ساتھ ایم او یو کے بعد اب پاکستان کا پیسہ لوٹنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جاچکا ہے لیکن جتنی لوٹ مار کی گئی ہے اسے ختم کرنے میں وقت لگے گا۔


متعلقہ خبریں