روم: پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کسی جنگ میں کامیابی کے لیےعوام کی حمایت لازمی ہے کیونکہ اس کے بغیر کوئی کامیابی ممکن نہیں۔
آرمی چیف نے اپنے دورہ اٹلی کے موقع پر کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کا فارمولا قوم کی قربانیوں اور قبائلی عوام کی خصوصی حمایت ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی عوام کی قربانیوں اور قبائلی عوام کی خصوصی حمایت سے ہی دہشت گردی کو شکست دی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان میں قیام امن شہیدوں کے اہل خانہ اور قبائلی عوام کی قربانی کا مرہون منت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دہشت گردی کےخلاف جنگ ابھی بھی جاری ہے اور پاکستان شدید مشکلات کے باوجود پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔
انہوں نے اٹلی کے آرمی چیف کو پاکستان کی سیکیورٹی کے موجودہ حال کے حوالے سے بتایا کہ آج کا پاکستان پوری دنیا کے سامنے ہے۔