ٹی ٹونٹی ٹاکرا، میکسویل پاکستان کو شکست دینے کے لیے بے چین


دبئی: آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز گلین میکس ویل کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کا کہنا ہے کہ 2014 میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف کھیلی گئی سیریز ایک یادگار سیریز تھی، اس سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں گلین میکسویل نے پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے مین آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

2014: گلین میکسویل نے 76 رنز بنا کر ٹیم میں فتح میں اہم کردار کیا تھا۔

پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کے لیے بے تاب گلین میکسویل کا کہنا ہے کہ دبئی میں کافی خوبصورت میدان ہیں اور بطور بلے باز میں نے یہاں کافی کامیابی حاصل کی ہے۔

آل راؤنڈر بلے باز کا کہنا تھا کہ 2014 میں پاکستان کے خلاف کھیلی گئی سیریز میں انہوں نے ایک روزہ میچ میں رنز اسکور کیے تھے لیکن وہ ٹی ٹونٹی میں بھی کارکردگی دکھا سکتے تھے۔

160 کی اسٹرائیک ریٹ سے کھیلنے والے گلین میکسویل کا کہنا ہے ہم پاکستان کے خلاف چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، پاکستان اور زمبابوے کے خلاف حالیہ سہ ملکی سیریز میں پاکستان نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کھیل اپنے نام کیا، لیکن ہم یہاں اپنی کارکردگی کو بہتر بنا کر سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بہترین ٹی ٹونٹی ٹیم ہے جس نے حالیہ کچھ سالوں میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کر کے آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان کے پاس فخر زمان کی صورت میں ایک اچھا ہتھیار ہے۔

پاک آسٹریلیا ٹی ٹونٹی سیریز

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 24 اکتوبر (بدھ) کو ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

سیریز کے بقیہ دو میچ 26 اور 28 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز پاکستان نے ایک صفر سے اپنے نام کی تھی۔


متعلقہ خبریں