ٹریفک حادثہ میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا


گلگت: 28 اکتوبر کو چلاس کے قریب ہونے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں چار فوجی جوان بھی شامل تھے جن کا تعلق گپس سے تھا۔

فوجی جوان چھٹیاں گزارنے اپنے آبائی گھروں کو گئے ہوئے تھے جب واپسی پر چلاس کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے۔

آج دوپہر تین بجے چاروں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ گلگت کے ہیلی پیڈ پر ادا کر دی گئی ہے، نماز جنازہ میں گورنر گلگت بلتستان، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور کمانڈر ایف سی این اے نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد شہید ہونے والے جوانوں کے جسد خاکی بذریعہ ہیلی کاپٹر گیپس روانہ کیے گئے۔ گیپس پہنچنے پر فوجی ٹیمیں جسد خاکی وصول کر کے ان کے آبائی علاقوں میں تدفین کے لیے روانہ ہو گئیں۔

شہید ہونے والوں میں سپاہی افسر، سپاہی امیر علی، سپاہی مستان اور سپاہی شفاعت شامل ہیں۔

کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل احسان محمود خان نے حادثے میں شہید ہونے والے تمام جوانوں اور سویلینز کے لواحقین سے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں کو مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔


متعلقہ خبریں