شعیب کی دوسری اہلیہ ثنا جاوید نے شادی کے روز کتنا مہنگا عروسی جوڑا پہنا؟

اداکارہ ثنا جاوید

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل رائونڈر شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کے بعد نئے جوڑے کو سوشل میڈیا پوسٹس پر مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کچھ روز قبل کراچی میں ہوئی تھی جس کی تصدیق خاندانی ذرائع نے کی ہے۔ جوڑے کی جانب سے شادی کی تقریب کی تصاویر جاری کی گئیں۔ جس میں شعیب ملک کو آف وائٹ شیروانی میں میچنگ شال جب کہ اداکارہ ثنا جاوید کو ivory رنگ کا لباس زیب تن کیے دیکھا گیا۔

شعیب ملک کی ثنا جاوید سےشادی کے بعد اب اذہان کس کے پاس رہے گا؟ پتہ چل گیا

کیا آپ جانتے ہیں کہ ثنا جاوید نے اپنی شادی جیسے اہم دن کے موقع پر کس ڈیزائنر کا انتخاب کیا اور ان کے عروسی جوڑے کی کل مالیت کتنے لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے؟

ثنا جاوید کو شادی کی تصاویر کیلئے ivory رنگ کی خوبصورت نیٹ کی پشواس میں ہلکے میک اپ کے ساتھ دیکھا گیا۔  اداکارہ کا خوبصورت عروسی لباس گلابی اور سلور رنگ کے امتزاج میں کٹ دانہ، سیکوینس، مکیش اور نقشی کے ساتھ تیار کیاگیا تھا۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں طلاق کی تصدیق، اصل وجہ سامنے آگئی

اداکارنے شادی کی اس یادگار تقریب میں معروف پاکستانی ڈیزائنر حسین ریہار کے جوڑے کا انتخاب کیا جس کی قیمت ڈیزائنر کی ویب سائٹ پر 3 لاکھ 79 ہزار 500 روپے درج ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹر شعیب ملک میں باقاعدہ طلاق ہو گئی ہے دونوں  قانونی حیثیت سے بیٹے اذہان کو دبئی میں ملتے رہیں گے۔

 


متعلقہ خبریں