رافیل نڈال کا کلے کورٹ پر کامیابیوں کا سفر ختم


میڈرڈ: آسٹریا کے ڈومینیک تھیم نے عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کو شکست دے کر میڈرڈ اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

آسٹرین ٹینس اسٹار ڈومینک تھیم نے رافیل نڈال کی کلے کورٹ پر کامیابیوں کو بریک لگاتے ہوئے انہیں سات پانچ اور چھ تین سے ہرایا۔

کلے کورٹ پر مسلسل 21 میچ جیتنے والے نڈال ڈومینک تھیم کے سامنے نڈھال ہوگئے اور عالمی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن بھی کھو بیٹھے۔

عالمی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر موجود تھیم نے عالمی نمبر ایک کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرایا۔

گزشتہ برس بھی اٹیلین اوپن میں ڈومینک تھیم نے ہی نڈال کو کلے کورٹ پر شکست دی تھی۔


متعلقہ خبریں